لاہور (بیوروچیف)پنجاب میں سب سے بڑے ڈویلپمنٹ فنڈ لینے والے محکمے میں فراڈ کیسز سامنے آگئے آڈیٹر جنرل نے محکمہ مواصلات،تعمیرات میں فراڈ،غیرقانونی خریداری اور دیگر کیسز کے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے مالی سال21-22 میں محکمہ مواصلات،تعمیرات میں گھپلوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ محکمہ مواصلات کی جانب سے ٹھیکیداروں کو1ارب55کروڑ روپے کے مالی فوائد دینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر میں فراڈ،بے ضابطگیوں پر 25 کروڑ روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔اضافی ادائیگیاں کرکے قومی خزانے کو 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریکوری کی مد میں 33 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ قومی خزانے کو مٹیریل کے نام پر 8 کروڑ 92 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔خریداری کی مد میں 30 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔
43