12

ترقیاتی منصوبوں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کا حکم

شیخوپورہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر اراکین اسمبلی سابق ارکان اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ ، ڈی پی او بلال ظفر شیخ و دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے وفاقی وزیر کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے تاریخی پروگرامز کسان کارڈ ہمت کارڈ ، منیارٹی کارڈ سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی صفائی ستھرائی تزئین و آرائش سمیت دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح بہبود کی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے ، تمام محکمے عوام کو بہترین سروس ڈیلوری مہیا کرنے کے لیے آپس میں کوآرڈینیشن رکھیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں ، ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے ، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح ہونی چاہیے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں صرف ہونے والا پیسہ عوام کی امانت ہوتا ہے ، ضلع کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں