ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی سہولیا ت کی بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کی بحالی کے اقداما ت جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علی اصغر پارک اور جناح پارک گوجرہ میں جاری بحالی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ دونوں پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں میں فوری طور پر تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی گوجرہ کا دورہ کیا اور اس کی بحالی کے لیے جامع لے آوٹ پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں