ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تحصیل پیرمحل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل محمد زاہد اقبال بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈ یم کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو جدید اور محفوظ کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کی پیش رفت چیک کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی بلاک کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے زیر تعمیر پیرا آفس کا بھی معائنہ کیا اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنیکا حکم دیا۔ شادما ن کالونی گرانڈ کے دورے کے دوران حفاظتی باڑ کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیوریج کے پانی کی جمع شدہ جگہوں کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی باڑ کی تنصیب اور نکاسی آب کے جامع و پائیدار اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گرانڈ کی صفائی، نکاسی آب اور محفوظ ماحول کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ تحصیل پیرمحل میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں