ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی ،بروقت تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات

لاہور(بیوروچیف)پنجاب میں نئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ فریم ورک اور منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام محکموں کو فعال کردار ادا کرنے اور انیشیٹو لینے کی ہدایت کی اورپنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پالیسی قائم کردی۔محکموں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے ٹیکنیکل ،فنانشل کلوزنگ کے عمل کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر سپ اتھارٹی ،محکموں کی معاونت کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نوڈز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نوڈ میں تکنیکی ،مالیاتی اور قانونی ماہر شامل ہوں گے ۔ منصوبوں کی نشاندہی ،ابتدائی پراسیس مکمل کرنا محکموں کی ذمہ داری ہوگی ۔ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے کیلئے مستقل محکمانہ یونٹ بھی قائم کیا جائے،اپریل سے محکموں کو مرکزی 3یونٹس کی تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔مریم اورنگزیب نے کہا ہر محکمہ اپنے منصوبہ جات کا جامع ابتدائی پلان پیش کرے۔15اہم محکموں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نوڈز قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا،نوڈز مکمل طور پر فعال ہونے تک اتھارٹی کی ٹیم محکموں کی معاونت کرتی رہے گی۔پی ایف اے ایس کے قیام سے سرکاری منصوبہ بندی، فنانسنگ میں آسانی ہو گی۔عوامی سرمایہ کاری کو پائیدار اور موثر بنانے کیلئے مشترکہ منصوبے تیار کئے جائیں گے۔صحت، پانی اور تفریح کے انڈرڈویلپمنٹ منصوبوں ،سڑکوںاور انفراسٹرکچرکے اندر ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ۔ کھیلوں اور تعلیم کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ مواقع بڑھانے کی ہدایت کی گئی ۔ تعلیمی اداروں کے گرائونڈز عوامی استعمال کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ۔ مریم اورنگزیب نے کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل تیز رفتار ترقی ،نجی سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے ۔منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ہر ماہ دو بار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے گا۔محکموں کو منصوبہ جات کی تیاری میں رہنمائی کیلئے پی فور اے ٹیم کی معاونت جاری ہے ۔ مریم اورنگزیب نے صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کیلئے محکموں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں