ترقیاتی کاموں کی شفافیت معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ضلع میں جاری کاموں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے روڈز کی جاری سکیموں پر کام کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی شفافیت،معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔ میرٹ کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں تمام ترقیاتی و تعمیراتی سکیموں پر طے شدہ مطلوبہ محکمانہ معیار کے مطابق کام جاری ہے۔بعدازاں انہوں نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے میڈی لینڈ کے افسران کو سختی سے کہا کہ صفائی کی حالت کو مزید بہتر کیا جائے، ڈور ٹو ڈور ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں