ترقیاتی کامو ں کو بروقت مکمل کیا جائے

سرگودہا ( بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت میونسپل کارپو ر یشن سرگودھا کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن نے جاری ترقیاتی منصوبوں، اپنے ادارے کی کارکردگی اور مختلف انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ سی او کارپوریشن نے نئی سکیموں کے تخمینہ جات پیش کیے اور ان پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمیٹی نے ان تخمینہ جات کی منظوری دے دی۔جن میں جناح ھال اور غالب لائبریری کی بحالی اور تزئین و آرائش شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں