2

ترقیاتی کام وقت کے مطابق مکمل کیا جائے

سرگودہا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے زیر تعمیر آفس کی سائٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین، ایکسین بلڈنگ بدر سلطان اور ایس ڈی او پیرا عبدالجبار بٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور سائٹ پر جاری تعمیراتی کام و دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ کام مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیرا کا نیا آفس مکمل ہونے کے بعد سرگودہا میں محکمانہ سہولیات میں اضافہ ہوگا اور متعلقہ عملے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں