3

ترقی و خوشحالی سے ہی قوم کا وقار بلند ہوتا ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ایم این اے ریاض فتیانہ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کامرس کالج کمالیہ کا وزٹ کیا اور طلبہ و طالبات سے مفصل خطاب کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو اعلی منزل مقصود ، خود اعتمادی، مستقبل کی بہتر منصوبہ بند ی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ یونیورسٹی، ٹیکنالوجی کالج، کامرس کالج، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، پی ایس ٹی کالج میں پانچ مضامین میں پوسٹ گریجوایٹ ڈیپار ٹمنٹس، ایم اے ایجوکیشن و بی ایڈ و ایم ایڈ کلاسز، ڈویژنل پبلک سکول، پبلک لائبریری، سپیشل ایجوکیشن سکول، لاتعداد ہائی سکول، ایلیمنٹری اور پرا ئمری سکول، خواتین کالج کمالیہ اور پیرمحل میں سائنس کلاسز، ایسوسی ایٹ کالج برائے خوا تین جکھڑ کا قیام اور چک 689/31میں ہائر سیکنڈری سکول برائے طالبات کا قیام اسکی زندہ مثالیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں