ترقی پانیوالے 4 ڈی ایس پی مختلف پوسٹوں پر تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی پانے والے فیصل آباد کے 4ڈی ایس پیز کو مختلف پوسٹوں پر تعینات کر دیا۔ ڈی ایس پی امجد نذیر کو چناب نگر’ ڈی ایس پی سعود نذیر کو بٹالین فور مکوآنہ’ ڈی ایس پی رانا مظہر الحق کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن تھری اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک محمد امین کو ڈی ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی تعینات کر دیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں