ترقی کا سفر حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 56ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے ومفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں