ترکمانستان،آذربائیجان سے دو طرفہ تعاون مزیدمضبوط بنائینگے،عابد شیر علی

اسلام آباد ( بیو رو چیف )سینیٹر چوہدری عابد شیر علی کی ترکمانستان اور آذربائیجان کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستا ن مسلم لیگ (ن ) کے سنیئر رہنما وسینیٹر چوہدری عابد شیر علی اور اسلا م آباد میں ترکمانستان کے سفیر عطاء جان موولاموف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سفارتی و معاشی تعلقات کے فروغ اور دونوں دوست ممالک کے درمیان اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں چوہدری عابد شیر علی نے جمہوریہ آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیرخضر فرہادوف سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر بات چیت ہوئی جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت پر مبنی ہیں،تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پارلیمانی روابط کو وسعت دینے اور باہمی مفاد کے لیے اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔چوہدری عابد شیر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،مسلم امہ کو در پیش مشکلات کا مل جل کر حل نکالنا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں