34

ترکیہ ‘ شام میں زلزلے سے 50ہزار ہلاکتیں ‘ لاکھوں بے گھر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف الخدمت فاونڈیشن نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اب تک50ہزار افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے نائب صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ دونوں ممالک میں لاکھوں افراد بیگھر بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ترک کاروباری گروپ نے اپنی رپورٹ میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں