13

ترکیہ میں ڈیڑھ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیے میں رواں سال کے دوران غیر قانونی تارکینِ وطن کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں ایک لاکھ 52ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترک مائیگریشن اتھارٹی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال حراست میں لیے گئے افراد میں 42 ہزار سے زائد افغان شہری شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر ترکیے میں مقیم تھے۔ افغان شہریوں کے بعد شامی شہریوں کی گرفتاریوں کی تعداد زیادہ رہی، جبکہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے۔ اتھارٹی کے مطابق اگرچہ رواں سال بھی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ تاہم مجموعی گرفتاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں