9

ترکی کے ڈرامے میں کام کرنا شاندار تجربہ تھا’ نورالحسن

لاہور (شوبز نیوز) اداکار و میزبان نورالحسن نے کہا ہے کہ 1993 میں جب نواز شریف کی حکومت پہلی بار گرائی گئی اور پھر دوبارہ بحال ہوئی تو اس خوشی کے موقع پر وہ یونیورسٹی کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میںمٹھائی لے کر گیا تھا تاکہ اس خوشی کا جشن اپنے ساتھیوں کے ساتھ بانٹ سکیں۔ایک انٹر ویو میںاداکار نے بتایا کہ ان کے والد کی نواز شریف کے والد محمد شریف کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی اور والد نے انہیں سیاست میں جانے کی بھی تجویز دی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ انہیں سیاست میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں تھی۔انہوں نے اپنی یونیورسٹی کے دنوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 1993 میں جب وہ ماسٹرز کر رہے تھے، نواز شریف کی حکومت پہلی بار گرائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں