ترک صدرطیب ایردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ پاکستان کامیا ب رہا۔اس دورہ میں دو طرفہ تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی ۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔ اس دورہ میں دو طرفہ تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی ، 5 ارب ڈالرز کے تجارتی حجم بڑھانے اور اسٹر یجک شراکت داری کے عزم کے ساتھ، پاکستان اور ترکیہ مزید قریب آئے ہیں۔ ذوالفقار احمد شیخ نے مزید کہا کہ 24 معاہدے اور سرمایہ کاری میں وسعت اعلی سطحی سفارتی کامیابیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں