ترک کنگ فو چیمپئن نے طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک

انقرہ (سپورٹس نیوز)ترک کنگ فو چیمپئن نے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے طور پر احتجاجاً اپنا یورپی چیمپئن شپ میں جیتا ہوا سونے کا تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے معروف کنگ فو فائٹر نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی پر یورپی چیمپئن شپ کی جانب سے حمایت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنا طلائی تمغہ مصر میں دریائے نیل میں پھینک دیا۔2023 کی یورپی چیمپئن شپ میں ترک کھلاڑی نے کنگ فو ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور جیت کے بعد انہوں نے تقریب میں فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا لہرا کر جشن منایا تھا۔ان کا یہ عمل حکام کو پسند نہ آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں