تشدد کو طبعی موت کا رنگ دینا ناقابلِ قبول ہے

اسلام آباد (بیورو چیف) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں شوہر خْورشید احمد کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تشدد کو طبعی موت کا رنگ دینا ناقابلِ قبول ہے اور ریکارڈ پر موجود شواہد واضح طور پر قتل کی نشاندہی کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری تفصیلی فیصلے کے مطابق یہ فیصلہ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہوار اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 26 نومبر 2025 کو سنایا، جبکہ تفصیلی فیصلہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریر کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق خْورشید احمد کو ٹرائل کورٹ نے اپنی بیوی گلشن بی بی کے قتل کے جرم میں دفعہ 302(b) تعزیراتِ پاکستان کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں