تصدیق شدہ 26عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے صرف تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کرائیں۔ترجمان و زارت مذہبی ا مور کے مطابق وزارت نے 26عمرہ کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کے بعد ان کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ان 26 کمپنیوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال اور کراچی کے عمرہ ٹریول آپریٹرز شامل ہیں جن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی وزارت نے تصدیق کے بعد فہرست جاری کی ہے۔ترجمان وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے ان تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں، تصدیق کے بعد مزید کمپنیوں کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں