9

تصویریں جوڑنے والا جدید روبوٹ تیار

اٹلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )اٹلی کے تاریخی شہر پومپئی میں صدیوں سے بکھرے اور ملبے تلے دبے رومی فریسکو دوبارہ اپنی شکل پانے کے قریب ہیں، جہاں ایک جدید روبوٹک نظام ماہرین کی وہ مشکل ترین ذمہ داری سنبھال رہا ہے جس میں ٹوٹے ہوئے قدیم فن پاروں کے ٹکڑے جوڑنا شامل ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پومپئی میں دریافت ہونے والے قدیم رومی فریسکو، جو صدیوں پہلے تباہ ہو کر ملبے میں دفن ہو گئے تھے، اب ایک نئی زندگی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تبدیلی ایک جدید روبوٹک سسٹم کی بدولت ممکن ہو رہی ہے جو ماہرینِ آثار قدیمہ کو ان کے سب سے باریک اور وقت طلب کام میں مدد دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، یعنی ٹوٹے ہوئے فن پاروں کو دوبارہ جوڑنے کا عمل۔یہ ٹیکنالوجی یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے منصوبے ریپیئر کے تحت تیار کی گئی ہے، جس میں جدید امیج ریکگنیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی پزل حل کرنے کا نظام، اور انتہائی باریک کام کرنے والے روبوٹک ہاتھ شامل ہیں۔ اس منصوبے کا آغاز 2021 میں ہوا، جس کی قیادت اٹلی کی وینس یونیورسٹی کا فوسکاری نے کی۔پروجیکٹ کے ڈائریکٹر گیبریل ذخٹریگل کے مطابق اس تجرباتی کام کی شروعات دوسری جنگِ عظیم میں تباہ ہونے والے فریسکو کو دوبارہ جوڑنے کی حقیقی ضرورت سے ہوئی۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں