تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ۔ ایس ایچ او ٹھیکریوالا انسپکٹر عابد جٹ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ساجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والا ملزم عدنان گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے آئس 01کلو 20گرام لاکھوں مالیت کی برآمد کر لی۔ تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں