تعلیمی اداروں میں اساتذہ غیر ضروری چھٹیوں سے اجتناب کریں،ڈی سی چنیوٹ صفی اللہ گوندل

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کے صبح سویرے تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ ، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول حسین پور رجوعہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جدید نمبر 2 محلہ ٹھٹھی چنیوٹ کے وزٹ کیے،اساتذہ کی حاضری سمیت طلبا کے تدریسی امور کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جدید نمبر 2 محلہ ٹھٹھی میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے سکول میں ڈسپلن اور صفائی کی بہتری کے لیے ہیڈ ٹیچر اور سی او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بچوں کی پڑھائی، صفائی امور اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، تعلیمی اداروں میں اساتذہ غیر ضروری چھٹیوں سے اجتناب کریں، سکولوں میں سو فیصد حاضری پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے بنیادی مرکز صحت رجوعہ سادات کا بھی دورہ کیا اورڈاکٹرز، سٹاف، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات و انتظامات کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت رجوعہ سادات میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ٹیموں کی ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر3فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ٹیموں کے ٹریننگ سیشن میں مائیکرو پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے جملہ ہیلتھ افسران، ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز و دیگر کو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے مختلف یونین کونسلز کا وزٹ کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کم پنی کی مشینری و عملہ کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور موقع پر سپر وائز، سی او ایم سی مظفر بیگ و دیگر کو ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں