تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین سے پابندی کا خاتمہ کیا جائے،مبشر حسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین حسینی نے وفدکے ہمراہ سینئر وائس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی سید آفتاب عظیم بخاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین طلبہ کاجمہوری حق ہے طلبہ یونین کوبحال کرکے طلبہ کو ان کاحق دیاجائے سپریم کورٹ کے طلبہ یونین کے حق میں فیصلے پر عملدرآمد ناہونا انتہائی افسوسناک ہے، تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین سے پابندی ختم کر کے پاکستان کے جمہوری نظام میں بانجھ پن کوختم کیا جا سکتا ہے اور بہتر قیادت کے ذریعے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ کوششیں ہوسکتی ہیں پاکستانی جمہوری نظام میں طلبہ یونین کے دورکیلوگ روایتی سیاست دانوں سے بہتر کردار ادا کرتے رہے ہیں اورچندلوگ اب بھی بہتر کردار ادا کر رہے ہیں تعلیمی اداروں میں سیاست دانوں اور انکے عمل دخل پر پابندی لگاکر خودمختار طلبہ یونین فی الفوربحال کی جائیں۔ اس موقع پر سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کامستقبل ہیں اوران میں فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے اے ٹی آئی بہترین روشن کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ پاکستانی سیاست میں جمہوری بانجھ پن کے خاتمے کیلئے طلبہ یونین سے پابندی اٹھائی جائے تاکہ ملک وقوم کواچھی قیادت میسر آسکے مہذب معاشروں اور دنیا میں کسی بھی اچھے کام میں چھوٹی موٹی غلطیوں کوسدھار کر بڑے مقاصد حاصل کرنے کے بہتر انداز میں پالیسیاں ترتیب دی جاتی اور ان پر عمل سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے جب کہ وطن عزیز میں الٹی ہی گنگابہتی ہے طلبہ یونین کی اہمیت وافادیت کو مدنظررکھ کر اس پر عائد پابندی ختم کرکے طلبہ کو انکا جمہوری حق دیا جائے تاکہ وہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں