10

تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے طلبہ یونین پر پابندی ختم کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدرفیصل قیوم ماگرے کی وفدکے ہمراہ پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری سے ملاقات۔ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاسی جماعتوں کاپہلا ایجنڈا مضبوط ومستحکم پاکستان ہوناچاہیے۔ تعلیمی نظام اوراداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے “طلبہ یونین” پرعائد پابندی ختم کی جائے پاکستان کے تمام مسائل وبحرانوں کا واحد قانون و آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ہے۔ملک وقوم کے درمیان بداعتمادی ونفرت پیدا کرنے والے کردار بے نقاب کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ریاست جب ماں کا کردار ادا کریگی توقوم اسکے گردمحبت سے اکٹھی ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے کی قیادت میں ملنے والے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں