تعلیمی اداروں میں مستقل تعیناتیاں کی جائیں،ندیم صادق ڈوگر

لاہور (بیوروچیف) ایم پی اے PP-113 سردار ندیم صادق ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب کے 9تعلیمی بورڈز چیئرمین، سیکرٹری، کنٹرولر کی مستقل تعیناتی کے بغیر چل رہے ہیں ۔جبکہ چیئرمین کا عارضی چارج گزشتہ 3سال سے کمشنرز کے پاس ہے جن کے اپنے ایڈمنسٹریٹو معاملات اتنے ہوتے کے انکے پاس وقت ہی نہیں ! جس کی وجہ سے امتحانی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ ایشیا کی سب سے بڑی ایگریکلچر یونیورسٹی میں نا تو مستقل رجسٹرار تعینات ہوا ہے اور نا کنٹرولر یہ ہی حل مدینہ ٹائون ویمن یونیورسٹی کا اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا ہے، تینوں یونیورسٹیز میں عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے ۔دریں ثناء ۔لاہور (بیوروچیف) ایم پی اے پی پی 113سردار ندیم صادق ڈوگر نے کینال روڈ پر 204چک پل کی بندش پر سوال اٹھا دیا پاکستان کے قیام سے پہلے کا قائم پل بند کر دیا جس سے عوام الناس کو شدید دقت ہو رہی ہے۔ پل کی بندش سے اِردگرد کے دیہات کے لوگ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو رہے ہیں، اب 204 چک سے مانانوالہ بھی جانا ہو تو 10,12کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ، لوگوں کوبنیادی حقوق سے محروم صرف چند لوگوں کو نوازنے کے لئے کیا جا رہا ۔ اگر اس اشرافیہ کو نوازنا اتنا ہی ضروری ہو تو مناسب ہوگا ایک انڈرپاس بنا دیا جائے نا کہ پل بند کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں