تعلیمی اداروں میں کوڑادان کی تنصیب لازمی قرار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کے لیے کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار دیدی ہے۔ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،گرین کوڑا دان بائیوڈیگریڈیبل ،آرگینک ویسٹ کے لیے مختص کئے گئے،بلیو بن، ری سائیکلیبل ویسٹ کاغذ، پلاسٹک، دھات، شیشہ کیلئے مخصوص کئے گئے،بلیک یا گرے بن، نان ری سائیکلیبل ویسٹ کیلئے استعمال ہوں گے۔ طلبا،اساتذہ اور وزیٹرز کو فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے رنگوں سے رہنمائی دینے کی ہدایت کی گئی،ای پی اے پنجاب کی ٹیمیں اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کی مانیٹرنگ کریں گی،ویسٹ سیگریگیشن پر عملدرآمد پر اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔سرٹیفکیٹ ماحولیاتی پائیداری میں ادارے کی شراکت کا اعتراف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں