29

تعلیمی ادارے کھل گئے شیڈول کے مطابق امتحانات

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاک بھارت جنگ بندی کے بعد فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھل گئے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات بھی آج سے شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں ، میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق لئے جا رہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں