تعلیمی بورڈز میں آن لائن مارکنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں آن لائن مارکنگ کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے اور ای مارکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کمپیوٹر کے پیپر کی آن لائن مارکنگ کی جائے گی،انٹر بورڈ کوآرڈینشن کمیٹی (IBC)نے تمام تعلیمی بورڈز کو ای مارکنگ پر عملدرآمد کے لیے پابند کر دیا ہے۔ آئی بی سی سی حکام کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے لیے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر تمام تعلیمی بورڈز کو مفت فراہم کردیا گیا ہے،پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد تمام امتحانی پرچوں کی مارکنگ آن لائن ای مارکنگ کے تحت کی جائے گی تاکہ نتائج کی شفافیت اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں