تعلیمی بورڈز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی تیاریاں

لاہور (بیورو چیف)پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس فیصلے کے تحت تمام بورڈز میں امتحانات کی ای مارکنگ کی جائیگی جبکہ امتحانی مراکز پر حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا۔چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات پنجاب مزمل محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ کا عمل متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2026ء میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کمپیوٹر امتحانات سے اس منصوبے کا پائلٹ مرحلہ شروع کیا جائے گا۔مزمل محمود نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل حاضری کا نظام نصب ہوگا اور تمام طلبا کی حاضری بائیومیٹرک کے ذریعے لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں