63

تعلیمی بورڈ نے نجی سکولز پر فیسوں کا بوجھ بڑھا دیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے نجی سکولز پر فیسوں کی مد میں مزید بوجھ ڈال دیا،رجسٹریشن کے وقت طلبا و طالبات کو 100روپے سپورٹس فنڈ بھی جمع کروانا ہو گا،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے بورڈ ز کمیٹی آف چیرمین کی منظوری کے بعد فیسوں میں اضافہ کر دیانجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی بورڈ فیصل آباد سے الحاق کیلئے پہلی بار وزٹ کرنے کیلئے 20ہزار سے بڑھا کر 30ہزار کر دیا گیا اور دوسری بار وزٹ کی فیس کو 15ہزار سے بڑھا کر 20ہزار روپے کر دیا گیا ہے ہر فیس کے ساتھ 50روپے بلڈنگ فنڈ اور تمام طلبہ سے رجسٹریشن کے وقت 100روپے سپورٹس فنڈ بھی وصول کیا جائے گا این او سی کی فیس 4000جبکہ لوکل این او سی کی فیس 8000کر دی گئی ،ڈوپلیکیٹ رزلٹ کارڈ ارجنٹ حاصل کرنے کیلئے 3000،پیپر کنسلیشن فیس فی پیپر 1500 روپے کر دی گئی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیسوں میں اضافہ کی لسٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں