تعلیمی سال ‘امتحانات اور تعطیلات کا شیڈول منظور

کراچی (بیوروچیف) تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز، داخلوں کے شیڈول، امتحانات اور تعطیلات کے باقاعدہ شیڈول کی منظوری دے دی گئی ۔وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شیڈول کی باقاعدہ منظوری دی گئی، تعلیمی سال2026-27 کا آغاز یکم اپریل 2026سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نویں جماعت تک داخلے یکم مارچ سے 31مارچ 2026تک جاری رہیں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 30مارچ سے 15اپریل 2026تک ہوں گے، دسویں جماعت کا نتیجہ یکم جون جبکہ نویں جماعت کا نتیجہ 15جون 2026کو جاری کیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں داخلے سینٹرل ایڈمیشن پالیسی کے تحت یکم جون سے جولائی 2026کے آخری ہفتے تک مکمل کیے جائیں گے۔ اسی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل 2026 تک ہوں گے، بارہویں جماعت کا نتیجہ 15 جون جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ یکم جولائی 2026 کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم مارچ سے 15 مارچ 2026 تک منعقد ہوں گے۔اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی 2026 اور موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک رکھنے کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں