ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)75سوہل میں گور نمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول کو ھائی کا درجہ ملنے پر افتتاحی تقریب کا اہتمام ،تعلیمی میدان میں فی میل کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، رانا افتخار احمد خان تفصیلات کے مطابق 75ج ب سوہل میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی سکول کا درجہ مل گیا موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لڑکوں کیساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن رانا افتخار احمد خان ،ڈویژنل انسپکٹر اکائونٹ آفس فیصل آباد رانا تنویر نے 75ج ب سوہل میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طالبات ،والدین ،ٹیچرز،سکول کونسل ممبران اور علاقے کی معزز شخصیات نے بھر پور شرکت کی شرکا کا کہنا تھا کہ گائوں کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے اب طالبات گھر کی دہلیز پر میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکے گی شہریوں نے رانا تنویر کو ھائی سکول کی منظوری کروانے کی کوششوں کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
47