تعلیمی وطائف کی آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد (بیوروچیف) اقلیتی طلبا کیلئے تعلیمی وظائف کی آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع،وظائف سال 2024-25کیلئے دیئے جائیں گے، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19اپریل 2025 ہے۔تعلیمی وظائف برائے سال 25-2024کے اجرا کی درخوا ستو ں کا عمل شروع ہوگیا، میٹرک تا پی ایچ ڈی کے مستحق اقلیتی (غیر مسلم) طالب علم مستفید ہوں گے، صوبہ پنجاب کے سکونتی،سرکاری تعلیمی اداروں میں با قاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے اہل ہوں گے۔اوپن یونیورسٹیز اور ورچوئل یو نیور سٹیز کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم درخواست دینے کے اہل نہیں، تسلیم شدہ بورڈ یونیورسٹی سے کم از کم 40فیصد نمبروں کے ساتھ پاس ہونا اہلیت کے لیے ضروری ہے، امیدوار کے گھرانہ کی تمام ذرائع سے ماہانہ آمدنی مبلغ – 59,600پاکستانی روپے سے زیادہ نہ ہو۔صرف محکمہ کی طرف سے دی گئی ویب سائیٹ پر بذریعہ آن لائن لنک پر درخواست قبول ہوگی، آخری تاریخ سے پہلے وصول ہونے والی مکمل درخواستیں زیر غور لائی جائیں گی، باقی تمام درخواستیں غیر مثر / نا اہل تصور ہو گی۔محکمہ کسی بھی امیدوار کے تعلیمی کوائف یا دیگر معلومات غلط ہونے کی بنا پر اس کا وظیفہ روک سکتا ہے، محکمہ اسکو منسوخ کر سکتا ہے، اور ادا کی گئی رقم بھی واپس لے سکتا ہے، محکمہ اس ضمن میں قانونی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں