تعلیم القرآن کی سالانہ افتتاحی تقریب کل ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نورالہدی فانڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد نورالہدی گلشن سعید مانانوالہ میں 35سالانہ تعلیم القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 15جون 2025 بروز اتوار بعد از نماز فجر منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت سید حمایت رسول شاہ قادری فرمائیں گے،جبکہ مہمانان گرامی سید شفاعت رسول قادری،الحاج منیر احمد نورانی،چوہدری اعجاز ورک سابق ایم این اے،حاجی خلیفہ عمر فاروق قادری چشتی ، چوہدری افتخار احمد،محمد آصف مدنی،رانا محمد عمران صدر انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ،مرزا محمد ادریس مغل چیئرمین،حضرت علامہ مولانا شفقت علی حیدری ضلعی امیر جماعت اہل سنت پاکستان و دیگر احباب محبت ہوں گے تعلیم القران کورس میں مفتی پیر سید محمد سعید الحسن شاہ چیئرمین نورالہدی فانڈیشن اور مفتی محمد رمضان جامی کا خصوصی بیان ہوگا خواتین کے لیے باپردہ انتظام ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں