تعلیم میں ترقی ہی معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مظہر جمیل چوہدری نے کہا کہ تعلیم میں ترقی ہی ملک اور معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان کے نوجوانوں کے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیاں بنائیں، پورے ملک کے نوجوانوں کو مساوی مواقع میسر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبا ء کا بڑا کردار ہے، تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوانوں کو سکلز کے ساتھ تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں