تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے قابل عمل حکمت عملی اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کے لئے تمام ممکنہ کاوششیں عمل میں لانا ہونگی تاکہ علم و فکر کی بدولت معاشرے کو خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیںجدید رجحانات سے آراستہ ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے جو علاقائی، قومی اور بین الاقوامی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے زندگی میں کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں