تعلیم یافتہ افراد کی شوبز آمد خوش آئند ہے، ماہی خان

لاہور(شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ ماہی خان نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے۔ انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے آئی ہوں کسی بھی شارٹ کٹ کا سہارا لیکر کامیابی کی منازل طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے جس سے ہر مشکل مرحلہ طے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوںغیر ملکی ڈراموں اور فلموں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بہتر کام کرنا ہوگا۔ فیشن انڈسٹری کے بارے میں ان کاکہنا تھا ماضی کے مقابلے میں اب ہم دنیا بھر میں فیشن میں ٹاپ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں