تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے،اے سی تاندلیانوالہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصی امتیاز نے نجی سکول سسٹم تاندلیانو ا لہ (شیر محمد کیمپس)کی سالانہ تقریب بسلسلہ تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ اقصی امتیاز کا کہنا تھا کہ تعلیم کا بنیاد ی مقصد صرف کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ معاشرے میں اخلاقی، معاشرتی اور معاشی مثبت تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دی سپیرٹ گرائمر سکول سسٹم (شیر محمد کیمپس)کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کر کے ہمہ جہت شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں