تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے

سرگودھا(بیورو چیف) صوبائی وزیر مواصلا ت ملک صہیب احمد برتھ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور زیشان عاشق ملک نے کچہری روڈ فلائی اوور پر جاری مرمتی کام کے معیار کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلائی اوور کی کارپٹ، لائٹس کی تنصیب و بحالی ، بیوٹیفکیشن، لین مارکنگ اور رنگ و روغن سمیت دیگر ضروری مرمتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے ہدایت کی کہ تمام مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں شفافیت اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ کام کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں