فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ اقبال سٹیڈیم کے قریب تفریح پارک فن لینڈ میں جھولہ سے گر کر 60سالہ شخص بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد کا رہائشی 60سالہ حمزہ ولد عبدالرزاق اپنی فیملی کے ہمراہ فن لینڈ میں آیا جہاں پر وہ ڈولی والے جھولہ لے رہا تھا کہ اچانک سیٹ بیلٹ کھلنے سے چلتے جھولے سے گر پڑا اور اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔




