64

تلخ کلامی پرپڑوسیوں کی فائرنگ سے”ڈیلی بزنس رپورٹ”کا کارکن رانا خالد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے فائرنگ کر کے ڈیلی بزنس رپورٹ کے کارکن رانا خالد محمود کو بری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاںدیتے ہوئے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو طبی امداد فراہم کر کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔بتایا جاتاہے کہ گلستان کالونی کا رہائشی ڈیلی بزنس رپورٹ کا کارکن خالد محمود آج جو دفتر آ رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوارملزمان مدثر وغیرہ نے روک لیا اور معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی، گولیاں رانا خالد محمود ٹانگ اور بازو پر لگنے سے خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو حملہ آور ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، معلوم ہوا ہے کہ مضروب کا چند برس قبل سانجھی دیوار کے حصہ کا جھگڑا تھا بعد ازیں اہل خانہ نے معاملہ رفع دفع کروا دیا تھا ، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں