تلیانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ تلیانوالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈیافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار’ جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ریلبازار کا اے ایس آئی رضوان فیصل اپنے عملہ کے ہمراہ ملزم شاہ زیب ولد فیض سکنہ گلشن ریاض کالونی بند روڈ لاہور کو برآمدگی کیلئے 219 رب تلیانوالہ کو لیکر واپس آ رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی کو چھڑا کر فائرنگ کرتے ہوئے قریبی کھیتوں میں گھس گئے، پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ریلبازار پولیس کی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ملزم شاہ زیب جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اسکے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو کہ 31 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا جبکہ چھڑوانے آئے ملزمان کی طرف سے چھوڑی جانے والی موٹرسائیکل بھی چوری کی نکلی۔ تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں