تماشائیوں کی طرف سے گالم گلوچ پر غصہ میں آیا تھا’ خوشدل شاہ

لاہور(سپورٹس نیوز)نیوزی لینڈ کے شہر ماونٹ مانگانوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دورانِ میچ خوشدل شاہ کی تماشائی کے ساتھ جھگڑے سے متعلق کرکٹر نے اانکشاف کردیا۔نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے آل راونڈر خوشدل شاہ نے فینز کی جانب سے پرچی پکارے جانے پر کہا کہ میں کسی کرکٹر کا بیٹا نہیں ہوں، اور نہ کسی سیاستدان کا بھانجا! اور کوئی بھی میرا رشتہ دار نہیں جو کرکٹ میں مجھے لایا ہو۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، لوگوں کو گزشتہ کارکردگی دیکھنی چاہیے، ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بھرپور محنت کی ہے، کسی کرکٹر یا سیاستدان کا رشتہ دار نہیں جو مجھے کوئی پرچی بلا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں