40

تمام ادارے PTIکیخلاف استعمال ہو رہے ‘عمران خان

لاہور (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، مجھے اس بات کا علم ہے کہ عدلیہ شدید دباؤ میں ہے اور ججز کے پاس نامعلوم نمبروں سے کالز آرہی ہیں،پارٹی کی حمایت کا اظہار کرنے والے پارٹی رہنماؤں پر ‘تشدد’ کیا جا رہا ہے، نیا ڈرامہ’ گھڑا جا رہا ہے، پارٹی چھوڑنے والوں میں سے بہت سے اب نئی کنگز پارٹی بنانے کیلیے لابنگ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی پر ڈالے گئے دباؤ کی کوئی مثال نہیں، وہ اب زیر حراست خواتین کو چھوڑنے سے ڈر رہے ہیں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خا ن نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی علم ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو ایک مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ بس کسی نہ کسی طرح پی ٹی آئی کو ختم کیا جائے۔ججز کو فون کر کے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمھاری فائلیں ہمارے پاس پڑی ہیں اگر حکم نہ مانا تو کھول دی جائے گی مگر مجھے عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہی ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں