تمام ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر عباس میلہ

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ جناح پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک میں جاری تعمیراتی و بہتری کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے پیش رفت بارے بریفنگ لی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ذیشان کالونی میں زیر تعمیر کرکٹ ایرینا کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں