سرگودھا (بیورو چیف) محکمہ ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے بڑے ریلوے اسٹیشنز جن میں لاہور’ کراچی’ راولپنڈی’ فیصل آباد’ روہڑی’ خانیوال’ حیدر آباد’ ملتان وغیرہ شامل ہیں انہیں سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا دوسرے مرحلہ میں بڑے ریلوے جنکشنز کو رکھا گیا ہے اس سے محکمہ ریلوے کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں ایک ارب روپے سے زائد کی ماہانہ بچت ہوگی جو محکمہ ریلوے مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کریگا۔
4