تمام سکیموں کی مقرر مدت میں تکمیل یقیقی بنائی جائے،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کی 7 اور ہائی ویز کی جاری ایک سکیم کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کی سکیموں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات 49 ٹیل، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات رضی شاہ جنوبی بھکر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے بوائز حیدرآباد تھل بکھر، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوہر والا ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات برنولی میانوالی ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات بن حافظ جی میانوالی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طالبات کمر مشانی میانوالی شامل ہیں۔ ورکنگ پارٹی نے ہائی ویز کی میانوالی میں اکاؤنٹ آفس چوک سے لنک ریلوے لائن رفیع پلازہ چوک تک کی زیر تعمیر سڑک کے تخمینہ جات میں ردوبدل کی بھی منظوری دی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے تمام سکیموں کی اپنی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنانیکی ہدایت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر سرگودہا فہد محمود، ایس ای بلڈنگ امانت علی ، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ بلال حسن، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ایکسین ہائی ویز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ نے ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں