تمام مذاہب محبت، ہمدردی کی تعلیم دیتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) راستہ این جی اوز نیٹ ورک کی جانب سے فیصل آباد میں40 مسیحی اور مسلم مرد و خواتین پر مشتمل بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد مختلف مذہبی پس منظر رکھنے والے لوگوں کے درمیان اتحاد، امن اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا ۔ چیف گیسٹ ریورنڈ فادر خالد رشید عاصی، ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس فیصل آباد ، اور صاحبزادہ قاری عرفان جاوید چیئرمین علما بین المذہب امن کمیٹی پاکستان نے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور د یا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، ہمدردی اور باہمی بقائے باہمی کی تعلیم دیتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کمیونٹیز امن کے ساتھ زندگی گزاریں۔اس تقریب میں فاروق ایوب، پادری ارشاد پرکاش، پرویز صادق، ستارہ رانا، فوزیہ کنول، اعجاز بھٹی، شہباز گِل، ڈاکٹر پولوس ساجد و دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں