62

تمام مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے

فیصل آباد (پ ر) چار سالہ تک ملک و قوم کو چھوڑ کر لندن جانیوالے نواز شریف کو اب مجھے کیوں نکالا کا سوال زیب نہیں دیتا، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوھدری شکور گجر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں انقلابی منشورروٹی، کپڑا اور مکان کے نعرہ پر عوام کے پاس جارہی ہے ، ملک کسی سلیکٹڈ ٹولے کے زیر تسلط رہ کر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چترال کے جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اس وقت ملک کو جتنے بھی مسائل در پیش ہیں ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو مشورہ ہے کہ وہ سندھ کا نا کام دورہ کرنے کی بجائے اپنے گھر پنجاب کی طرف توجہ دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں