چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اور سٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس ڈ ی سی آفس میں منعقدا ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عمران عصمت پنوں، طلحہ سعید، ا سسٹنٹ کمشنرزبلال بن عبدالحفیظ، کامران اشر ف، مہتاب احمد خان،ڈی او انڈسٹریز، ا یکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ ، ڈ سٹر کٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس افسر ا ن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، تاجران ،آڑھتیاں اور عوامی نمائندگان شریک تھے،ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ نے مختلف اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزیوں کی قیمتیں اعتدال جبکہ پیاز کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے سپلائی چین پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے اورمقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے
43